سعودی عرب میں نیوم میگا پروجیکٹ پر تعمیراتی رفتار کار کی نئی جائزہ ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

سعودی عرب میں نیوم نامی عظیم کاروباری و سیاحتی منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کی ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں 140,000 سے زائد تعمیراتی کارکنان کو مستقبل آفریں جگہ پر کلیدی علاقوں میں ہونے والی تعمیرات میں خدمات انجام دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیوم میں ہونے والی پیش رفت پر مبنی فلم میں بڑے پیمانے ہونے والی تعمیرات کی حقیقی فوٹیج پیش کرتی ہے، جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس منصوبے کی افرادی قوت گذشتہ ایک سال کے دوران دوگنا ہو گئی ہے۔

منظرِ عام پر آنے والی فوٹیج کے مطابق کلیدی علاقے - دی لائن، آکساگون، سندالہ اور ٹروجینا - تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔

'نیوم اِن پروگریس' کے عنوان سے تین منٹ کا ویڈیو ویژن دکھاتا ہے کہ کس طرح سعودی عرب کا ماسٹر پلان ہر روز ایک ایک قدم حقیقت کی طرف گامزن ہے۔

"نیوم انسانی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔ ایک نیا مستقبل آنے والا ہے۔ دنیا کے لیے یہ قابلِ فخر سعودی منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ خاطر خواہ تعمیراتی کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ ہم اپنے شعوری شہر دی لائن کا پہلا مرحلہ بنا رہے ہیں۔" اس میں کہا گیا ہے کہ "دوبارہ تصور کردہ صنعتی شہر آکساگون، ہمارا پہاڑی سیاحتی مقام ٹروجینا، پرتعیش جزیرے سندالہ اور خلیجِ عقبہ کے مقامات" پر کام جاری ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ خوراک کی تیاری، تفریح و ثقافت، سیاحت، کھیل، ڈیزائن اور تعمیرات، مالیاتی خدمات، صحت و تندرستی، تعلیم، توانائی، پانی، نقل و حرکت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل، اور میڈیا کے 14 شعبوں میں "ایک نیا مستقبل ابھر رہا ہے"۔

سعودی عرب کے 500 بلین ڈالر کے عظیم منصوبے نیوم میں کھلنے والا پہلا مقام سندالہ۔ (نیوم)
سعودی عرب کے 500 بلین ڈالر کے عظیم منصوبے نیوم میں کھلنے والا پہلا مقام سندالہ۔ (نیوم)

اس منصوبے نے مملکت کی سرحدوں سے باہر پیش رفت کا مظاہرہ کیا جس میں لندن اور نیویارک میں نئے دفاتر عالمی شراکت دار بنانے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق 100 سے زیادہ قومیتوں کے افراد اب نیوم کی متنوع افرادی قوت میں شامل ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ نیوم انقلابی اختراعات مثلاً سمندری خوراک، خودکار گاڑیاں، برقی سمندری گلائیڈرز اور ساحلی ایئر پورٹ پر خودکار برقی گیٹس تیار کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

نیوم کا ساحلی ایئر پورٹ۔ (ایکس)
نیوم کا ساحلی ایئر پورٹ۔ (ایکس)

ویڈیو میں نئے پرتعیش جزیرے سندالہ پر ہونے والی پیشرفت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ جزیرہ سال بھر کی پرتعیش پیشکشوں کے ساتھ موناکو اور ایتھنز جیسے عالمی سیاحتی مقامات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہاں آنے والے مہمان ایک مشہور اطالوی ڈیزائنر کا تیار کردہ عالمی معیار کا کشتی رانی کا مقام، تین عظیم پرتعیش ہوٹل، ایک گولف کورس، ریستورانوں کا ایک سلسلہ اور 'دی ولیج' کے نام سے ایک بین الاقوامی پرتعیش ریٹیل دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں جو 51 پرتعیش ریٹیل آؤٹ لیٹس کا مسکن ہو گا۔

 ٹروجینا کی ایک صورت گری۔ (فراہم کردہ: نیوم)
ٹروجینا کی ایک صورت گری۔ (فراہم کردہ: نیوم)

ویڈیو میں پہاڑی مقام پر جاری کام بھی دکھایا گیا ہے - میگاسٹی کا برف پوش ضلع جو خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا بیرونی اسکیئنگ کا پہلا بڑا ٹھکانہ ہو گا اور 2029 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا جس میں 32 سے زیادہ ممالک شرک ہوں گے-

اس میں سعودی عرب کے انقلابی منصوبے دی لائن پر ہونے والی پیش رفت بھی دکھائی گئی جو 170 کلومیٹر طویل ایک شہر ہے جس میں بالآخر نو ملین افراد رہائش پذیر ہوں گے اور جو نیوم کے دل کی دھڑکن ہوگا۔

 نیوم کے دی لائن کی ایک صورت گری (فراہم کردہ)
نیوم کے دی لائن کی ایک صورت گری (فراہم کردہ)

نیوم گرین ہائیڈروجن کمپنی بھی ترقی کر رہی ہے اور اس نے اپنی پہلی ہوا چکی اور نیوم کی بندرگاہ حاصل کر لی ہے۔ 8.4 بلین ڈالر کے گرین ہائیڈروجن پروڈکشن پلانٹ کا مقصد مملکت کو صاف توانائی کی طرف منتقلی کے لیے عالمی نقشے پر لانا ہے۔ یہ پلانٹ گرین ہائیڈروجن کمپنی کے تحت 2026 میں کام شروع کر دے گا۔

ویڈیو میں نیوم سرمایہ کاری فنڈ کے اجراء کے بارے میں تازہ معلومات کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں کثیر القومی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ پہل کار کمپنیوں، اگلی نسل کی صنعتوں، مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس کے شعبۂ خوراک کی کمپنی ٹوپیان اب فعال ہے اور اس کا مقصد آبی زراعت اور اختراعی طریقوں کے ذریعے پائیدار خوراک کی پیداوار کو آگے بڑھانا ہے۔

میک لارن فارمولا ای ریسنگ ٹیم اور ہندوستان کی پریمیئر ٹی20 لیگ کی کرکٹ ٹیم راجستھان رائلز کے ساتھ شراکت داری کے ہمراہ نیوم کے کھیل کے شعبے میں بھی رفتار بڑھ رہی ہے۔ نیوم سپورٹس کلب کی فٹ بال ٹیم نے سعودی فرسٹ ڈویژن میں بھی شرکت کی ہے۔

تفریحی شعبے میں ٹی وی اور فلم کی بڑی پروڈکشنز بھی اس عظیم مقام پر فلمبند ہو رہی ہیں جس میں ٹومب ریڈر فلم کے ہدایت کار سائمن ویسٹ ڈرامائی مناظر کے پس منظر میں ایک اساطیری اور رزمیہ فیچر فلم انتارا بنا رہے ہیں۔

نیوم، سعودی عرب میں ایک فلم کا سیٹ۔ (نیوم)
نیوم، سعودی عرب میں ایک فلم کا سیٹ۔ (نیوم)

ویڈیو میں ترجمان نے کہا، "نیوم اب تین براعظموں کے چوراہے پر وقوع پذیر ہو رہا ہے۔ ہم کاروبار کے لیے تیار ہیں۔"

یہ ویڈیو نیوم کی ترقی کے کلیدی سنگِ میل اور پیش رفت دکھانے والے ایک سلسلے کی تازہ ترین فلم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں