فلسطینی بنک اکاؤنٹس کی معطلی سے بحران پیدا ہوگا : جینٹ ییلن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے بینک اکاؤنٹس کی معطلی سے بحران پیدا ہوگا۔ شمالی اٹلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جینٹ ییلن نے کہا 'اسرائیل کی کارروائی کی دھمکیوں سے پریشان ہوں ۔ اسرائیل کے ایسا کرنے سے فلسطینی بنکوں کو اسرائیلی کورسپانڈٹ بنکوں سے منقطع کر دیا جائے گا۔'

جمعرات کے روز جینٹ ییلن نے کہا 'کورسپانڈٹ بنکنگ کا چینل ان بینکوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو اسرائیل سے سالانہ تقریباً 8 بلین ڈالر درآمد کرتے ہیں۔ جس میں بجلی، پانی، ایندھن اور خوراک کی مدات بھی شامل ہیں۔'

وزیر خزانہ سے صحافیوں نے پوچھا کہ امریکہ اور گروپ سیون اس سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں۔ تو جینٹ ییلن نے کہا 'میں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تقریباً ایک ماہ قبل خط لکھا تھا۔ جس میں مغربی کنارے کی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا تھا۔'

انہوں نے مزید کہا 'فلسطینی بنکوں کا رابطہ اسرائیلی بنکوں سے ختم کیا گیا تو بحران کا خدشہ ہے۔ اس کے لیے ہم آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں گروپ 7 میں تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ نیز اسرائیلی دھمکیوں کے پورا ہونے کے اثرات اسرائیل پر بھی پڑیں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں