ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں: شاہ بحرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ مناما ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہتری چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار روس کے صدر صدر ولادیمیرپوتین کے ساتھ ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں کیا ہے۔

بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے 'بی این اے' کے مطابق شاہ بحرین نے کہا 'بحرین اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں تھی۔' ایران کے ساتھ بحرین کے تعلقات 2016 میں منقطع ہوئے تھے۔

خیال رہے بدھ کے روز بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے تہران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ واضح رہے اتوار کے روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے علاوہ سات دیگر لوگ ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں