غزہ سے تین مغویوں کی لاشیں برآمد کی ہیں: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا کہ سات اکتوبر کو ہلاک شدہ مزید تین مغویوں کی لاشیں غزہ سے راتوں رات برآمد کر لی گئیں۔

ہانان یبلونکا، مشیل نیزنبام اور اورین ہرنینڈز کی لاشیں ملی ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

فوج نے کہا کہ وہ حملے کے دن میفلسیم چوراہے پر مارے گئے اور ان کی لاشیں غزہ لے جائی گئیں۔

یہ اعلان ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے جب فوج نے کہا تھا کہ اسے سات اکتوبر کو ہلاک شدہ تین دیگر اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں۔

تقریباً 250 یرغمالیوں میں سے نصف کے قریب نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے دوران رہا کر دیئے گئے تھے۔ یہ زیادہ تر اسرائیل کے زیرِ حراست فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیے گئے۔

اسرائیل کہتا ہے کہ غزہ میں 100 کے قریب یرغمالی بدستور قید ہیں اور 30 کے قریب مغویوں کی لاشیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں