"دریا سے سمندر تک" کی اصطلاح پر اسرائیل ہسپانیہ پرسیخ پا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل اور ہسپانیہ کے درمیان گذشتہ چند دنوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر میڈرڈ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب سخت ناراض ہے۔

تاہم یہ کشیدگی آج جمعہ کو اپنے عروج پر پہنچ گئی جب اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ انہوں نے ہسپانوی قونصل خانے اور فلسطینیوں کے درمیان تعلقات منقطع کرنے اور اسے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ہسپانوی نائب وزیر اعظم کی سخت اور جارحانہ تنقید کی بھی ہدایت کی، جس نے نہ صرف فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا بلکہ "فلسطین کو دریا سے سمندر تک آزاد کرنے" کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے ہسپانیہ کے نائب وزیراعظم کو نفرت سے بھرا ایک جاہل شخص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپانیہ"اندلس میں 700 سالہ انتہا پسند اسلامی حکومت کو یاد کرے‘‘۔

کل جمعرات کو ہسپانیہ میں اسرائیلی سفیر نے ہسپانوی وزیر محنت یولینڈا ڈیاز کے بیانات کی مذمت کی، جس نے انہوں نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کو "دریا سے سمندر تک" آزاد کرانا چاہتی ہیں۔ اسرائیلی سفیر نے خاتون وزیرکو عہدے سےہٹانے کا مطالبہ کیا۔

"دریا سے سمندر تک آزاد"

قابل ذکر ہے کہ سخت بائیں بازو کی سومار پارٹی کے رہ نما اور وزیر محنت ڈیاز نے یہ بیانات بدھ کو ایکس پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے اعلان کے بعد کہےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ "آج ہم ہسپانیہ کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن ہم یہیں نہیں رک سکتے۔ فلسطین دریا سے سمندر تک آزاد ہو گا"۔ انہوں نےاسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

یولینڈ ڈیاز، ہسپانوی وزیر محنت (آرکائیوز - ایسوسی ایٹڈ پریس)
یولینڈ ڈیاز، ہسپانوی وزیر محنت (آرکائیوز - ایسوسی ایٹڈ پریس)

نعرہ "دریائے سے سمندر تک" برطانوی مینڈیٹ کے دوران فلسطینی سرحدوں کی طرف اشارہ کرتا ہے جو 1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام سے قبل دریائے اردن سے بحیرہ روم تک پھیلی ہوئی تھی۔

جب کہ ان کے ناقدین بالخصوص اسرائیلی حکومت اس جملے کو اسرائیل کے خاتمے کے مطالبے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں