یرغمالی کیسے رہا ہوں ؟ سی آئی اے چیف کی موساد سربراہ سے ملاقات متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی خفیہ ادارے ' سی آئی اے ' کے سربراہ ولیم برنز اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو تیز اور موثر بنانے کے لیے ان دنوں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سربراہ سے ملاقات کے ایک نئے ایجنڈے کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تقریباً آٹھ ماہ سے حراست امریکی اور اسرائیلی اداروں کے لیے ایک مسئلہ سے بڑھ کر عملاً چیلنج بنی ہوئی ہے۔ان یرغمالیوں کی صحت اور سلامتی کے سوالات بھی دونوں کے لیے پریشان کن ہیں۔

اس لیے امریکی حکام توقع کر رہے ہیں کہ سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز جلد موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا سے ملنےکے لیے جائیں گے۔ تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مشاورت اور بات چیت کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کیا جاسکے۔

حکام نے اس متوقع ملاقات کے لیے کسی متعین تاریخ کا حوالہ تو نہیں دیا ہے تاہم یہ بہت جلد ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے یہ ایرانی صدر کے انتقال کے بعد دونوں اہم اتحادیوں کے خفیہ اداروں کے سربراہان کی بالمشافہ طور پر پہلی ملاقات ہوگی۔ امریکہ اور اسرائیل دونوں کے متعلقہ حکام اس ملاقات کی جلد توقع کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں