سعودی عرب میں مشترکہ گشت کے دوران 17 ہزار خلاف ورزیوں کی نشاندہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے تمام خطوں میں مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات میں ایک ہفتے کے دوران مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں کل تعداد تقریباً 17,030 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں اقامہ سٹم کی 10,662 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔ سرحدی حفاظتی نظام کی 4,147 خلاف ورزیاں اور لیبر سسٹم کی 2,221 خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کی نشاندہی 16 مئی سے 22 مئی کے دوران کیے فیلڈ ٹورز کے دوران سامنے آئیں۔

مملکت میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کی کل تعداد 1,119 تک پہنچ گئی، جن میں سے 27 فی صد یمنی، 71 فی صد ایتھوپیائی اور دیگر قومیتوں کے ملزمان کی تعداد دو فی صد ہے۔

جبکہ مشترکہ فیلڈ مہمات میں رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے اور ملازمت دینے اور ان کو تحفظ دینے والے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس دوران تقریباً 41,142 افراد کی چھان بین کی گئی جن میں 39,659 مرد اور 1,483 خواتین شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں