سوموار کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سایہ فگن ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپرآ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ پہلا دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوگا۔

خانہ کعبہ کے اوپر سورج کے برابر آنے کا یہ واقعہ سورج کے سرطان کے مدار سے آمد کے ساتھ ہوتا ہے جب سورج جنوب کی طرف سے خط استویٰ کی طرف آتا ہے۔ اس وقت سورج تقریبا 90 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے۔ پرسوں اتوار کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز ظہر کے قریب آئے گا، یہ دلفریب فلکیاتی منظر ہو گا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطاق سوموار 27 مئی کو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آئے گا جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12 بج 18 منٹ پرعین خانہ کعبہ کے اوپر چمکے گا۔

سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتاب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔

چونکہ خانہ کعبہ خط استواء اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں