اسرائیل کے میزائل حملےمیں شام میں حزب اللہ کے 3 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام میں اسرائیل کے مبینہ میزائل حملے میں لبنانی حزب اللہ کے تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دمشق کے مغرب میں واقع میزہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی ڈرون کی طرف سے داغے گئے دو میزائلوں نے وسطی شام میں لبنانی حزب اللہ گروپ سے تعلق رکھنے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس میں تین ارکان ہلاک ہو گئے۔

آبزرویٹری نے ہفتے کے روز العربیہ/الحدث کو بتایا کہ "ایک اسرائیلی ڈرون نے حمص گورنری میں لبنان کی سرحد کے قریب قصیر شہرمیں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی ایک کار اور ایک ٹرک پر دو میزائل داغے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دو گاڑیاں "ضعبہ ملٹری ہوائی اڈے کے راستے پر چل رہی تھیں جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کم سے کم تین جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر ایک ہفتے کے اندر یہ اپنی نوعیت کا تیسرا حملہ ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق، گزشتہ پیر کو اسرائیل سے منسوب ایک حملے نے اسی علاقے میں حزب اللہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جس میں تہران کے وفادار آٹھ جنگجو مارے گئے تھے۔

حمص شہر کے جنوب میں تہران کے وفادار گروپوں کے زیر استعمال ایک ہیڈ کوارٹر پر ایک اور حملہ بھی ہوا۔

آبزرویٹری کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں حزب اللہ کا ایک رہ نما اور اس کا ساتھی مارا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں