غزہ : اب تک کی جنگ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 35857 فلسطینی جان سے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جاری اپنی جنگ میں اب تک 35857 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں اب تک کی اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کے علاوہ فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

واضح رہے غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ساڑھے سات ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں دوتہائی بچے اور عورتیں ہیں۔

اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا یہ سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ہے۔ وزارت صحت غزہ کے تازہ ترین اعداد و شمار جمعہ کی شام کو جاری کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک کی اسرائیلی جنگ میں زخمی ہونے والے والے فلسطینیوں کی تعداد 80293 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں