غزہ جنگ میں قرآن جلانے کے واقعات کی تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں ایک طرف بین الاقوامی فوجداری عدالت انصاف جنگی جرائم کی اب تک کی تحقیقات کی بنیاد پر سمجھتی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو گرفتار کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے ہی فوجیوں کی غزہ میں قرآن کو جلانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

اسرائیل کئی بار کہہ چکا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں بین الاقوامی قانون کے مطابق جنگ کر رہی ہے۔ مگر جو فوج گھروں کی الماریوں سے قرآن نکال کر یا پھر گھروں کے ملبے میں پڑے قرآن مجید کے نسخے کو بھی برداشت نہ کر سکتی ہو اور اسے جلانے کی کوشش کرتی ہو وہ کیونکر بین الاقوامی قانون کا احترام کا دعویٰ کر سکتی ہے۔

تاہم اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ فوجیوں کے قرآن پاک یا دوسری کتب کو جلانے کی ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی قرآن پاک جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یہ تحقیقات جمعہ کے روز شروع کی ہیں مگر یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ غزہ جنگ کے دوران یا اس سے پہلے کسی بھی واقعے کی اسرائیلی فوج کی طرف سے کرائی گئی تحقیقات میں کسی کو کیا سزا ملی۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوجی کی طرف سے قرآن پاک جلائے جانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے جب اسرائیلی فوج سے اس بارے میں پوچھا تو 'اے ایف پی' کو بتایا گیا 'فوجداری تحقیقاتی ڈویژن کی طرف سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجی کا رویہ اقدار کے خلاف ہے۔'

اسرائیلی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ویڈیو اور تصاویر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ غزہ شہر کی الاقصیٰ یونیورسٹی کی لائبریری سے مماثلت رکھنے والی لائبریری کی یہ ویڈیو اور تصاویر ہیں۔

خیال رہے ماہ نومبر میں سوشل میڈٰیا پر ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی فوجی نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر تحفے کے طور پر غزہ میں دھماکہ کیا۔

ملٹری ایڈووکیٹ جنرل کور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے 'سامنے آنے والے واقعات سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کے ساتھ بدسلوکی، ان کی قید کے دوران موت، شہر میں لوٹ مار اور طاقت کے غیرقانونی استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں