ریاض: سیاحت و ثقافت کے شعبوں میں اشتراک وتعاون بڑھنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پردستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے 'ہیری ٹیج کمیشن' اور 'اسفار ' ( اے ایس ایف اے آر) نامی سیاحتی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی نے باہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی سعودی سرمایہ کاری فنڈ ( پی آئی ایف ) سے منسلک ہے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کی سیاحت پر آنے والوں کے ثقافتی ورثے کے تجربے کو زیادہ مفید اور پر لطف بنایا ہے۔

سعودی ہیری ٹیج کمیشن کے سربراہ جاسر الحرباش اور اسفار کے سربراہ فہد بن مشایت نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔

اس ممکہ معاہدے کے تحت سیاحتی شعبے میں مستعدی کو بڑھانا، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ، باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ نئے منصوبے ترتیب دینا ، نیز آپریشنل ماڈل کو بہتر بنانے کے لیےتجاویز کو عمل کی سطح پر لانا ہو گا۔

واضح رہے ' اسفار ' سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز سعودی عرب ہو جائے۔ سعودی عرب شہروں کو ایک نئے سیاحتی نقشے کے ساتھ منسلک کرنا بھی اسی ادارے کے پیش نظر ہے۔ جس میں سرکاری اور نجی شعبے کو یکساں شامل کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں