غزہ ، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اب تک 35984 فلسطینی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت نے فلسطینیوں کی غزہ میں اب تک کی کل ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ان تازہ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 35984 ہو گئی ہے۔

وزارت کی طرف سے یہ اعداد و شمار بین الاقومی دو عدالتوں میں اسرائیل اور اس کے اہم رہمماؤں کے بارے میں مقدمات کے ماحول میں سامنے لائے گئے ہیں۔ جبکہ رفح میں ابھی اسرائیلی حملہ جاری ہے۔

ان اعداد و شمار میں سات اکتوبر سے اب تک کل زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 80643 بتائی گئی۔ یہ اپنی جگہ حقیقت ہے کہ ان زخمیوں کے لیے علاج کی پورے غزہ میں اب کوئی مناسب سہولت دستیاب نہیں رہنے دی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج جس پر نسل کشی کا الزام لگایا جاتا ہے اس نے شہری سہولتوں کے سارے انفراسٹرکچر اور ہسپتال سب کچھ کو ٹارگٹڈ بمباری سے تقریبا مکمل تباہ کر دیا ہے۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 81 بتائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں