کویت اور قطر کے سربراہان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء کی وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا۔

پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔ امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے اسلام آباد میں علاحدہ علاحدہ ملاقاتیں کیں-

کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔ اسلام آباد میں متعین قطر کے سفیر مبارک علی عیسیٰ الخطرنے بھی وزیر اعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا خط پیش کیا جس میں امیر قطر نے دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔

پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں وزیراعظم کی طرف سے امیر کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا گیا۔

پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

خط کو وصول کرتے ہوئے وزیراعظم نے 28 اپریل 2024 کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت سے ہوئی اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان ۔ کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس 28 سے 30 مئی 2024 کو کویت میں منعقد ہو گا۔ وزیر اعظم نے امیر کویت کے آنے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھرپور تیاری پر زور دیا تا کہ دورہ سے باہمی فائدہ مند نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم سے اسلام آباد میں قطر کے سفیر مبارک علی عیسیٰ الخطر نے بھی ملاقات کی۔ قطری سفیر نے وزیر اعظم کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے ایک خط پہنچایا جس میں وزیر اعظم کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کو قبول کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم سے اسلام آباد میں قطر کے سفیر مبارک علی عیسیٰ الخطر نے بھی ملاقات کی
وزیر اعظم سے اسلام آباد میں قطر کے سفیر مبارک علی عیسیٰ الخطر نے بھی ملاقات کی

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں دارالحکومتوں کے درمیان وفود کے تبادلے کے ساتھ معزز مہمان کے دورے کی تیاری شروع کرنی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اعلیٰ سطح کا دورہ نتیجہ خیز اور کامیاب ہو۔ نیز اس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں