وزارتِ صحت غزہ کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں 36,050 سے زائد فلسطینی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی وزارتِ صحت نے پیر کے روز بتایا کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں سات ماہ سے زیادہ عرصے کے دوران جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36,000 سے زائد ہو چکی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازعے میں اب تک 36,050 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 66 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 81,026 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ جنوبی شہر رفح سے آنے والے بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 45 فلسطینی ہلاک ہو گئے جن میں کم از کم 23 خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں