اونٹنی کو ندی میں ڈوبنے سے بچانے والا سعودی شہری ’ہیرو‘ بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک مسافر کی جانب سے ایک اونٹنی کو ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ یہ واقعہ سعودی عرب کے مغرب میں الباحہ علاقے میں وادی ثراد میں پیش آیا۔

دوسری طرف اونٹنی کو یقینی خطرے سے بچانے والے سعودی شہری کی سوشل میڈیا پر تحسین کی جا رہی ہے۔

ابو دالخلیل الزلفاوی الباحہ کے علاقے میں معمول کا سفر پر تھے جب انہوں نے اونٹنی کو وادی کی ایک ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھنسے دیکھا۔

انہوں نے فوراً اسے بچانے کا فیصلہ کیا۔اس کے لیے انہیں وادی کو عبور کرنا تھا۔ انہوں نے ندی کے کنارے جھاڑیوں کی بڑی بڑی شاخوں کو ہٹانے کی کوشش کی جو اونٹنی کو پیچھے ہٹنے سے روک رہی تھیں۔ابو دخیل نے کہا کہ انہوں نے اپنی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ان شاخوں کو رسی سے پیچھے کی طرف کھینچا۔

الزلفاوی نے پورے ریسکیو مشن کو ایک ویڈیو میں ریکارڈ کیا جسے اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پرزلفاوی کے اس اقدام کو سراہاجا رہا ہے۔

سعودی عرب میں اونٹوں کو ثقافتی ورثے کے سب سے اہم عناصر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس پر مملکت نےخاص توجہ دی ہے۔ عرب ممالک میں اونٹ کو ایک خاص ثقافتی علامت سمجھا جاتا ہے اور یہ جانور ’صحرائی جہاز‘ کے لقب سے مشہور رہا ہے۔ اسے یہ لقب صحرا میں طویل سفر کرنے کی صلاحیت کی بہ دولت دیا جاتا ہے۔

یہ 30 فی صد تک پانی کی کمی کو بھی برداشت کرتا ہے، جب کہ باقی جاندار مر جاتے ہیں اگر ان کے جسم سے پانی کی کمی 20 فی صد سے زیادہ ہو جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں