ایران نے حوثیوں کو سمندرسے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فراہم کر دیے : خبر رساں ادارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران نے یمن کے حوثیوں کو سمندر سے لانچ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل میزائل فراہم کیے ہیں۔ یہ انکشاف ایرانی خبر رساں ادارے ' تسنیم ' کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ رپورٹ بدھ کو جاری کی ہے۔

تسنیم کے مطابق ' اس بیلسٹک کا نام غدر رکھا گیا ہےجسے بغاوت کے ہم معنی بھی سمجھا جاتا ہے، یہ ایرانی بیلسٹک میزائل سمندر سے مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حوثیوں کی کارروائیوں کا دائرہ بھی زیادہ تر بحیرہ احمر ہے۔

واضح رہے یمن کے حوثی ایرانی حمایت یافتہ جنگ جو گروپ ہیں اور انہی پاسدران انقلاب سے منسلک گروپ سمجھا جاتا ہے۔ خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے ' یہ بیلسٹک میزائل حوثیوں کے ہاتھوں میں جانے سے اس علاقے میں امریکہ اور اس کے اہم اتحادی اسرائیل کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے ابھی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ماضی میں ایران کی حوثیوں کے لیے حمایت موجود ہے مگر ایران اس امر سے انکار کرتا ہے کہ ایران انہیں اسلحہ بھی دیتا ہے۔ یہ گروپ پچھلے کئی ماہ سے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

امریکہ میں قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایران کے پاس بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں اور ڈرون طیارے بنانے کے حوالے سے بھی خطے کا اہم ملک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں