غزہ اور مصر کو الگ کرنے والے فلاڈیلفیا محور کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان فلاڈیلفیا کے محور کا مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ وہ رفح شہر میں ایک پیچیدہ ماحول میں کام کر رہی ہے۔ صہیونی فوج نے کہا ہم نے فلاڈیلفیا کے پورے محور کا کنٹرول سنبھال لیا، حماس نے فلاڈیلفیا محور میں بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ رفح گزرگاہ کے علاقے میں ایک 1500 میٹر لمبی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سرحد پر مکمل کنٹرول

اسرائیلی اخبار ’’ ہارٹز‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اسرائیلی فورسز نے علاقے میں کھلنے والی 82 سرنگوں کا کنٹرول بھی ہاتھ میں لے لیا ہے، ان سرنگوں کو بعد میں تباہ کرنے کے لیے ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بفرزون علاقہ

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے بدھ کو کہا تھا کہ اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد کے ساتھ فلاڈیلفیا کے محور کے 75 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے تحت فلاڈیلفیا محور کو "بفر زون" سمجھا جاتا ہے۔ لیکن مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے دو ہفتے بعد صہیونی فوج نے اس حصے کو بھی کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی کنٹرول کے بعد اس بفرزون علاقے کی حیثیت اور امن معاہدے کے حوالے سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

رفح کے وسط تک رسائی

گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی افواج نے رفح کے وسط میں پیش قدمی کی اور فلاڈیلفیا کے آدھے سے زیادہ محور پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ اس علاقے جکو "صلاح الدین روڈ" بھی کہا جاتا ہے۔

کچھ روز قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے دورہ تل ابیب کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے سلیوان کو رفح میں اپنی زمینی حملے کو آگے بڑھانے کے ارادے اور تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ اسرائیل کو امریکہ، عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے رفح پر حملے کے متعلق مسلسل خبردار کیا گیا تھا۔ تمام انتباہات کے باوجود اسرائیل نے رفح پر حملہ کرنے پر اصرار کیا تھا۔

فلاڈیلفیا کوریڈور سے 2005 میں دستبرداری

"صلاح الدین" یا فلاڈیلفیا کوریڈور کو 1979 میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت "بفر زون" سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل نے 2005 میں غزہ کی پٹی سے علیحدگی کے منصوبے کے تحت اس علاقے سے مکمل طور پر دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

"فلاڈیلفیا کوریڈور" غزہ کی پٹی کے اندر شمال میں بحیرہ روم سے لے کر جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ کرم ابو سالم گزرگاہ (کریم شالوم کراسنگ) تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ کوریڈور لگ بھگ 14 کلومیٹر طویل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں