ایران میں پارلیمنٹ کے سابق اسپیکرعلی لاریجانی صدارتی امیدوار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی العالم ٹی وی نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ شوریٰ کونسل (پارلیمنٹ) کے سابق سربراہ علی لاریجانی نے آئندہ جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں 66 سالہ لاریجانی ایک دفترسے باہر نکل رہے ہیں جسے دیکھنے سے لگتا ہے یہ کوئی سرکاری دفتر ہے۔

ایران نے ابراہیم رئیسی کے جانشین کے انتخاب کے لیے صدارتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ صدر رئیسی اس ماہ کے وسط میں شمال مغربی ایران کے صوبہ آذربائیجان میں ایک پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ان ہمراہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت سات دیگر عہدیدار بھی مارے گئے تھے۔

لاریجانی کے علاوہ ایران کے جوہری مذاکرات میں شامل رہنے والے سفارت کار سعید جلیلی بھی شامل ہیں۔ جلیلی اس سے قبل دو مرتبہ صدارتی انتخاب لڑ چکے ہیں۔

ایران میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تمام امیدواروں کو 12 رکنی گارڈین کونسل کی منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں