جدہ میں رہائشی عمارت منہدم، ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے متعدد جانیں محفوظ رہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت کے گرنے کے واقعے کےبعد اس میں موجود متعدد افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کی ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

جدہ میں 11 سکیورٹی اور سروس ایجنسیوں نے پانچ افراد کواس وقت بچا لیا جب ایک کثیر منزلہ عمارت کے کچھ حصے زمین بوس ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد رہائشی عمارت میں پانچ منزلوں پر موجود 13 اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ وسطی جدہ میں الفیصلیہ محلے سے پیش آیا۔ عمارت میں موجود دیگر افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کے "بیسمنٹ" کے اندر دیکھ بھال کا کام عمارت کے گرنے کا سبب بنا۔ ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ملبے تلے بچوں سمیت لوگوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جدہ کے جنرل ڈاریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق الفیصلیہ محلے میں ایک عمارت اچانک گر گئی تاہم ملبے تلے دبے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔

یہ محلہ کرایہ پر رہنے والے لوگوں کی رہائشی عمارتوں کی ایک بڑی تعداد سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی آبادی میں متعدد غیر ملکی اور سعودی شہریوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے ، جب کہ محلے کو جدہ گورنری کے نیم عوامی محلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں