سعودی تیل کمپنی 'آرمکو' کے حصص کی فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی تیل کمپنی ' آرمکو' اپنے 64۔0 فیصد حصص فروخت کرے گی۔ حصص کی یہ فروخت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے معاشی ویژن کے مطابق مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے کے ویژن کی ایک کڑی ہے۔

'آرمکو 'اپنے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے حصص کی تعداد 45۔15 بتا رہا ہے۔ ' آرامکو' کی یہ پیش کش دو جون تک ہو گی۔ جمعرات کے روز جاری کیے گئے اندازے کے مطابق ایک حصص کی قیمت 70۔26 سعودی ریال سے 00۔29 سعودی ریال تک ہو گی۔

واضح رہے ' آرامکو' کی طرف سے یہ پیش کش 2019 میں اپنے ہی قائم کیے گئے ریکارڈ کے بعد دنیا کی سب سے قیمتی کمپنیوں میں سےایک اور کی فروخت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ' آرامکو' کے حصص جمعرات کے روز 17۔0 سے فی صد سے ایک اعشاریہ انتیس سعودی ریال تک کم ہو کر بند ہوئے ہیں۔

سعودی تیل کمپنی کے مجموعی منافع میں ایک چوتھائی کمی کے باوجود2023 میں 98 ارب ڈالر تک کا منافع بڑھا ہے۔ تاہم اس سال اس کے اخراجات کی توقع 3۔124 ارب ڈالر ہو گی۔ 'آرامکو' نےبعض دوسری جگہوں کے علاوہ چین میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان سرمایہ کاری منصوبوں میں ریفائینریوں اور پیٹرو کیمیکل منصوبوں کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

کمپہنی نے اپنے کاروبار میں خوردہ کاروبار کو وسیع کیا ہے۔ نیز گیس کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ تاکہ متنوع معیشت کی طرف پیش قدمی ممکن ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں