’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام میں سعودی عرب کی انسانیت کی جھلک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیراہتمام حج کے موقع پر ضیوف الرحمان کے حج کے حوالے سے متعارف کرائے گئے اقدامات میں ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ ترین تکنیکی اور لاجسٹک صلاحیتوں اور انسانی وسائل کے ساتھ عازمین حج کی خدمت کرنا ہے۔ سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی طرف سے حرمین شریفین کی خدمت کے حوالے سے شروع کردہ اس اقدام پرمملکت کو بجا طور پر فخر ہے۔

اس اقدام کا مقصد حجاج کرام کو ان کے سفر کے دوران اعلیٰ معیار کی خدمات اور آرام و راحت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک کے ہوائی اڈوں سے مملکت میں داخلے کے طریقہ کار کو مکمل کر سکیں اور انہیں مکہ اور مدینہ میں براہ راست ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جا سکے۔

"مکہ روٹ" کی سرگرمیاں اپنے ایمانی تجربے میں حج کی سہولیات کی فراہمی میں ایک نمونے کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔ ’روڈ ٹو مکہ‘ پروگرام کے تحت آنے والے عازمین کا مملکت کے انٹری پوائنٹس پر وقت کم صرف ہوتا ہے۔ مملکت میں داخلے کے طریقہ کار کا وقت، کوڈنگ اور سامان کی چھان بین کے بعد ان کی قیام گاہوں تک پہنچانے کی سروس فراہم کی جاتی ہے۔

"روڈ مکہ " پروگرام میں شامل سات ممالک

رواں برس سات ممالک مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈی آئیور نے اپنے بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں "روڈ ٹو مکہ" پروگرام خصوصی لاؤنجز مختص کرکے اس اقدام سے عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔

’ایس پی اے‘ کو ایک پریس بیان میں مملکت میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر امر اللہ اشلر نے کہا کہ "مکہ روٹ" اقدام دو سال سے ترکیہ کے ہوائی اڈوں پر انقرہ اور استنبول سے مکہ اور مدینہ کے سفر کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے حجاج کرام سے ملنے اور ان کے تاثرات اور جذبات جاننے کے لیے استنبول کے "مکہ روٹ" بارے بات کی۔ اس سفرمیں اپنے شوہر کے ہمراہ حجاز کے مقدس سفر کے بارے میں بات کرتےہوئے آمنہ ترک نے کہا کہ "میں نے فریضہ حج کی ادائی کا ارادہ کیا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس مقدس سفر کو مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ ہمارا مقدس سفر ہے مجھے امید ہے کہ خدا ہمارے مقصد کو قبول کرےگا‘‘۔

استنبول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر "روڈ ٹو مکہ" اقدام کے لیے مختص ہال نے توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ اس پلیٹ فارم پر روڈ ٹومکہ پروگرام سے استفادے کےلیے تکنیکی سہولیات، بائیو میٹرک تصدیق سے لے کر داخلے کے پاسپورٹ پر مہر لگانے تک تمام مراحل کے طریقہ کی مکمل رہ نمائی فراہم کی گئی ہے۔

وزارت حج ، سرکاری ایجنسیوں اور اداروں نے وزارت داخلہ کے ساتھ مثالی تجربے کے حصول میں تعاون کرنے کے اقدام میں اپنی شرکت کو یقینی بنا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں