اردن کے ولی عہد کی اہلیہ شہزادی رجوہ کی ’امید سے‘ ہونے کی تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوہ الحسین کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے شہزادی کی ’امید سے ہونے‘ کی پہلی تصاویر شائع کی ہیں۔

آج ہفتے کے روز یکم جون کو اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ دوم اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کی شاہی شادی کی پہلی سالگرہ ہے۔

اردنی ولی عہد اور شہزادی رجوہ آنے والے عرصے میں اپنے پہلے ننھے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔

شہزادی رجوہ کے حمل کا باضابطہ اعلان 10 اپریل 2024 کو کیا گیا تھا۔

اپنے پہلے بچے کی آمد کے قریب آتے ہی شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم نے العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بچے کی آمد پر بہت پرجوش ہیں۔ بچوں کے ساتھ سب کچھ بدل جائے گا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں