ایرانی پاسداران انقلاب کے اہم جرنیل کا انتقال ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ عہدے پر فائز جرنیل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ یہ اطلاع ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز دی ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق جنرل وجیہ اللہ مرادی پاسدران انقلاب کور کے غیر ملکی ونگ کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھے۔ وہ جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی بھی رہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں جنوری 2020 میں بغداد میں ہلاک کر دیا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ اتوار کو شمالی شہر میں پاسداران جرنیل کی آخری رسومات ادا کی جانے کی تیاری ہے۔ رواں سال کے دوران پاسداران انقلاب کے کئی اہم جرنیل ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں