حزب اللہ نے لبنان کے علاقے میں اسرائیلی ہرمیز 900 ڈرون کو میزائل سے مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز بغیر پائلٹ کے ایک اسرائیلی طیارہ لبنان کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا اور اس کی ذمہ داری حزب اللہ نے قبول کی۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہرمیز 900 ڈرون مار گرایا جہاں اسرائیل ایرانی حمایت یافتہ گروپ حماس کے خلاف تقریباً آٹھ ماہ سے جنگ آزما ہے۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بظاہر ہرمیز کے سائز کا ایک طیارے کو آک لگی ہوئی تھی اور وہ دائرے کی شکل میں گھومتا ہوا زمین کی طرف آ رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں