بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کے بعد نیتن یاہو کو امریکی کانگریس سے خطاب کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ارکان کانگریس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کانگریس کے اجلاس سے خطاب کی دعوت دے دی۔ یہ دعوت خطاب کانگریس کے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس دونوں جماعتوں کے ارکان کی طرف سے دی گئی ہے۔

جمعہ کے روز کانگریس کے دونوں طرف کے ارکان نے یاہو کو یہ دعوت مل کر دی ہے۔ تاہم ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ کیونکہ اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم کی جنگی پالیسی کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ بہت سخت ردعمل پایا جآتآ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کو رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی بمباری کے بعد پوری دنیا کے انسانی حقوق پر یقین رکھنے والی شخصیات، ادارے اور ملک ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

جبکہ بین الاقوامی سطح پر سب سے بڑی دونوں عدالتیں بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالت انصاف نسل کشی کا مرتکب قرار دے رہی ہیں۔ امریکہ میں یہ پذیرائی غیر معمولی واقعہ ہے۔

واضح رہے بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع کو جنگی جرائم کے مرتکب کے طور پر گرفتار کرنے کا عندیہ دے چکی یے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیل کے رفح پر حملے کو روکنے کا کہہ چکی ہے۔ جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی سے بھی کہہ چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں