عازمین حج سکیورٹی اہلکاروں کو حج پرمٹ دکھائیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت داخلہ نے زور دیا ہے کہ طلب کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو حج پرمٹ پیش کیا جائے کیونکہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا اور انہیں گرفتار کرنا قانونی تقاضا ہے۔

جیسے ہی حج کا موسم قریب آتا ہے تمام سکیورٹی ایجنسیاں جعلی حج اشتہارات پرنظر رکھنے کے لیے اپنی نگرانی کو تیز کر دیتی ہیں۔ کچھ لوگ حج کے خواہشمندوں کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں دھوکہ دہی کا شکار بناتے ہیں اور جعلی حج مہم شروع کردیتے ہیں۔ ایسےاستحصال کرنے والوں کے خلاف گرفت مضبوط کی جائے گی۔

سرکاری ادارے عازمین حج کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بغیر اجازت حج کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں