لائیو نشریات کے دوران سٹوڈیو کی میک شفٹ دیوار سابق اردنی وزیر پر آن گری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے سابق وزیر توانائی ابراہیم سیف کے ساتھ "تواصل 2024" فورم کے سیشن کے موقع پر ایک ٹیلی ویژن پر براہ راست انٹرویو کی نشریات کے دوران ایک حیران کن حادثہ پیش آیا۔ وہ اس غیر متوقع دھچکے سے حیران رہ گئے۔

شرمناک صورتحال

ابراہیم سیف اس وقت حیران رہ گئے جب وہ آن ایئر بات کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک سٹوڈیو کی بل بورڈ نما میک شفٹ دیوار ان کے سر پر آن گری جس کی وجہ سے ان کی گفتگو میں بھی خلل پڑا اور وہ معمولی زخمی بھی ہوئے۔

کل ہفتے کے روز اردنی کراؤن پرنس فاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کیے گئے فورم کے موقع پر تیل کی قیمتوں کے تعین اور تیل کی منڈیوں میں تبدیلیوں کے بارے میں عمان میں ایک اجلاس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ اس موقعے پر بل بورڈ لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے۔

ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی اور انہوں نے بتایا کہ اس واقعےمیں ان کا ہاتھ زخمی ہوا ہے

جب میڈیا انٹرویو لینے والے نے صورتحال کو درست کرنے کی کوشش کی۔ ابراہیم سیف نے اپنے درد کے احساس کا اظہار کیا۔ پھر انہوں نے مزید کہا کہ "قدرتی واقعات ہوتے ہیں جو متاثر کرتے ہی‘‘۔

رپورٹر نے اس واقعے پر فوری طور پر ان سے معذرت طلب کی، تاہم انہوں نے اپنا سرپکڑ کر مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ "معافی کس بات کی ؟"

تبادلہ خیال

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "تواصل 2024" فورم اپنے دوسرے سالانہ اجلاس میں ایک قومی مکالمے کے پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں اور معاشرے کی حقیقت اور خواہشات کی عکاسی کرنے والے شعبوں اور مسائل پر خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنا ہے۔

اردن کی کراؤن پرنس فاؤنڈیشن نے کل ہفتے کو اس فورم کا افتتاح کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں