پہلی سعودی پرواز دمام سے نجف پہنچ گئی، عراق سے اقتصادی تعلقات بڑھائیں گے: سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے سعودی عرب سے عراق کے لیے براہ راست پروازوں میں اضافے کے اعلان کے بعد پہلی براہ راست پرواز دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائریورٹ سے عراق کے نجف ائرپورٹ پہنچ گئیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مواصلات کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے عراق کے اندر آمد ورفت کے منزلوں کو بڑھایا گیا ہے۔

عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں اضافہ ان ممتاز دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک کے تحت آتا ہے جو ممالک کو اکٹھا کرتے اور سعودی شہریوں کو عراق کے براہ راست سفر میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات بہترین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کے مستقبل کا اگلا مرحلہ تمام اقتصادی شعبوں میں مزید ترقی کو رواج دینا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دمام سے نجف جانے والی پروازوں کے بعد نجف سے جدہ اور مدینہ کے لیے دیگر پروازیں بھی اسی وقت چلیں گی۔ اس سعولت سے عراقیوں کے لیے جلد از جلد سعودی عرب پہنچنا ممکن ہوگا۔

عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری نے انکشاف کیا کہ سعودی وزارت سرمایہ کاری اقتصادی شراکت داری کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور بغداد اور نجف میں تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کر رہی ہے تاکہ سعودی سرمایہ کاروں کو وہاں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے۔

عراقی وزیر اعظم کے مشیر احسان الشبلی نے کہا کہ ہم نے سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری سے بات چیت کی تاکہ نجف گورنری سے سعودی عرب کے لیے تجارتی تبادلے کے لیے ایک خصوصی آؤٹ لیٹ کھولا جا سکے۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع کو تیز کرنا ہے۔

پہلا سعودی طیارہ 27 سال کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ 2017 میں بغداد پہنچا تھا۔ اس کے حصے کے طور پر سعودی فضائی کمپنی اور کم لاگت والی ایئر لائنز عراق میں دمام اور نجف کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ اب جون 2024 میں تین ہفتہ وار پروازوں کے ساتھ مستقبل قریب میں کمپنی کی ویب سائٹ پر فلائٹ ریزرویشن دستیاب ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں