اردن: میئر کا انوکھا کام، ملازم کی وصیت پر اس کے تابوت والی گاڑی کی ڈرائیونگ کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اپنی نوعیت کے ایک عجیب واقعے میں اردن کی ایک میونسپلٹی کے میئر میونسپلٹی کے ایک ملازم کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے اس ملازم کے تابوت والی گاڑی کی ڈرائیونگ کی اور وصیت کے مطابق میت کو ایک مسجد سے گزرتےہوئے آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔ نماز جنازہ میں شرکت کی اور دعا بھی کی۔

شمال مغربی اردن میں واقع "طبقہ فحل" کے میئر کثیب الغزاوی نے قوانین کے مطابق گاڑی کو چلا کر مرحوم اردنی ملازم عدنان الریاحنہ کی وصیت پر عمل کیا۔ عدنان الریاحنہ کام پر ایمانداری کے لیے مشہور تھے۔

میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ملازم عدنان الریاحنہ نے کئی سالوں سے میونسپل کے عملے کے ساتھ تندہی اور خلوص کے ساتھ کام کیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور مرحوم ملازم کی کوششوں کے لیے اپنی گہری تعریف کے اظہار کے لیے میئر نے الریاحنہ کی خواہش کو پورا کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے میئر کے اس حسن سلوک کی تعریف کی۔ اس کا مرحوم ملازم کے اہل خانہ پر بھی بہت اثر ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں