ایلات میں ایرو میزائل شکن سسٹم نے زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز ایرو نامی بیلسٹک میزائل شکن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بحیرۂ احمر کے علاقے میں زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل مار گرایا۔ فضا میں میزائل کے خطرے کے پیش نظر اس موقع پر بندرگاہی شہر ایلات میں خطرے سے خبردار کرنے والے سائرن بجائے گئے۔

تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فوجی بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میزائل کس نے داغا۔ ایلات کا شہر کئی مرتبہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کی زد میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملے یمن کے حوثی باغیوں نے غزہ جنگ میں حماس سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں