اسرائیل کا شام میں حملہ، ایرانی فوجی مشیر سمیت 16 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے چینل "ایس این این" نے اعلان کیا ہے کہ شام میں ایک اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں ایک ایرانی فوجی مشیر سعید ابیار مارا گیا۔

حملہ حلب کے قریب کیا گیا جو دارالحکومت دمشق سے 360 کلومیٹر دور ہے۔ سعید ابیار کا تعلق مسلح افواج کے ایلیٹ یونٹ سے تھا۔ وہ پاسداران انقلاب کا سپاہی تھا جو شام میں فوجی مشیر کے طور پر موجود تھا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق پیر کی صبح شمالی شام میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مسلح گروپوں کے کم از کم 16 ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ حلب کے مغربی دیہی علاقے میں واقع قصبے حیان میں ایک فیکٹری پر اسرائیلی بمباری کی گئی تھی۔ مرنیوالوں میں شامی اور غیر شامی شہری شامل ہیں۔ آبزرویٹری کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں