بیرون ملک سے نو لاکھ 35 ہزار عازمین کی فریضہ حج کے لیے مملکت میں آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حج سیزن کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر سے فرزندان توحید کا حجاز مقدس کا سفرجاری ہے اور دن رات عازمین حج قافلوں کی شکل میں مملکت میں فضائی ، زمینی اور سمندری راستوں سے داخل ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اس سال حج سیزن 1445ھ کے دوران مملکت کی تمام فضائی، زمینی اور سمندری راہ داریوں سے 935,966 عازمین حج کی آمد کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے باہر سے ہوائی اڈوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 896,287 تک پہنچ گئی جبکہ زمینی بندرگاہوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 37,280 ہے جب کہ سمندر کے راستوں سے سب سے کم عازمین یعنی کل 2,399 عازمین مملکت میں ہپنچے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں