سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی حجاج کرام کی آمدورفت کے لیے 5000 ٹیکسیوں کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج کے سیزن 1445ھ کے دوران ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے 5,000 سے زیادہ ٹیکسیاں فراہم کی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کا ایک مثالی سفر فراہم کرنا ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ لائسنس یافتہ ٹیکسیاں ضیوف الرحمان کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ان میں ٹرپ کی لائیو ٹریکنگ اور الیکٹرانک میٹر کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقوں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ادائیگی بھی اس کی سہولیات کا حصہ ہے۔

کامل اور محفوظ تجربہ

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ریگولر کیریئر مسافروں کو ایک مثالی اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ سفر کے دوران الیکٹرانک میٹر کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹیکسی میں مطلوبہ سہولیات موجود نہیں تو مسافر کو مفت سروس فراہم کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسی ڈرائیور کو ڈیوٹی کےدوران خصوصی جیکٹ پہننا اور عازمین حج کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس نے مسافروں کی ٹیکسیوں کے اندر عوامی اخلاقیات کی پابندی کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کی۔ سگریٹ نوشی اور کار کے اندر کھانا کھانے کی قطعی اجازت نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں