شاہ سلمان کی دعوت پر 2322 عازمین کےخصوصی حج انتظامات کی تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد نے حج، عمرہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین خصوصی مہمانوں کی نمائندگی میں مہمان عازمین حج کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ امسال دنیا بھر کے88 ممالک کے 2,322 عازمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج ادا کریں گے۔

اس پروگرام میں کام کرنے والی کمیٹیوں کی مملکت کی دانشمند قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کی مساعی کویکجا کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی حج کے تحت مملکت میں آنے والے مہمانوں کی خدمت کے لیے کمیٹیوں کو فعال کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹیاں عازمین کے"استقبال، طعام ، قیام، نقل و حمل امدادی خدمات، میڈیا، تکنیکی مدد اور قانونی مدد فراہم کررہی ہیں‘‘۔

وزارت مذہبی امورنے مکہ معظمہ میں مہمانوں کی میزبانی کرنے والے ہیڈکوارٹر کو دانشمند قیادت کی تصاویر، رہ نمائی اور استقبالیہ پینلز سے بھی سجایا۔ مختلف نوعیت کی معلومات پر مبنی انٹرایکٹو سمارٹ اسکرینیں بھی لگائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں