اسرائیلی فوجی اڈے پر دھماکہ نو فوجی زخمی ، دو کی حالت نازک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوجی اڈے پر دھماکے میں کم از کم نو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ جنوبی اسرائیل میں قائم فوجی اڈے پر کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

اسرائیل نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کی جنوبی کمان کے علاقے میں ایک فوجی اڈے پر کیے گئے دھماکے میں فوجی زخمی ہوئے ، تاہم کوئی فوری طور پر ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دھماکہ منگل کے روز ہوا ہے۔ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ جنوبی اسرائیل میں صحرائی علاقے نیگیف میں قائم فوجی اڈے پر کیا گیا ہے۔زخمی فوجیوں کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے اسرائیل پچھلے تقریباً آٹھ ماہ سے غزہ میں جنگ جاری رکھے ہوئے اور تمام تر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود حماس کے خاتمے تک جنگ بندی کرنے کو راضی نہیں ہے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے 36550 فلسطینیوں کو دوران جنگ صرف غزہ میں ہلاک کیا ہے، مگر حماس کو ابھی ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔

اسرائیلی حکومت پر اب ملک کے اندر سے بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ ایسی اندھی فوجی قوت کیوں استعمال کی جائے جس کے نتیجے میں انسانی جانیں تو بہت زیادہ تلف ہوئیں مگر اسرائیل اپنے یرغمالی بھی نہیں چھڑا سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں