سعودی وزیر صحت کا مقدس مقامات کا دورہ،حج سیزن میں صحت کی خدمات کا جائزہ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے مشاعر مقدسہ کا دورہ کیا اور وہاں پر حج سیزن کے حوالے سے صحت کی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر ، میدان عرفات اور منیٰ میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا دورہ کیا۔ انہوں نے سعودی ہلال احمر اور مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت کے مراکز کے دورے کے دوران 1445ھ کے حج سیزن کے دوران ضیوف الرحمان کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

الجلاجل نے اپنے دورے کا آغاز مشرقی عرفات ہسپتال کے وزٹ سے کیا، جہاں انہیں جبل الرحمت ہسپتال، نمرہ ہسپتال، فیلڈ ہسپتال، فرانزک میڈیکل سروسز سینٹر کے علاوہ ہسپتالوں نوبکو ہیڈکوارٹر، عرفات میں گرمی کو جذب کرنے والے راستے جسے حال ہی میں سعودی عرب نےخصوصی طور پر تیار کیا اور مزدلفہ میں پیدل چلنے والے راستے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس دورے میں انہوں نے مقدس مقامات میں نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا افتتاح، منیٰ میں منٰی الوادی ہسپتال اور مینا ایمرجنسی ہسپتال کے دورے کے ذریعے منیٰ میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس سال حج کے موسم میں ضیوف الرحمان ں کے لیے بہترین کوششوں اور صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں