لڑکی کے 8 بھائیوں نے بہن کےمنگیتر کو گولی مار کر قتل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں آٹھ بھائیوں نے اپنی بہن کے منگیتر کو دارالحکومت بغداد کے وسط میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔فائرنگ کےدوران گولی اس کے سرمیں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مقامی عراقی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بغداد کے علاقے الحبیبیہ میں اس وقت پیش آیا جب دونوں فریقوں کے درمیان خاندانی جھگڑا ہوگیا۔ اس پرلڑکی کےآٹھ بھائیوں نے بہن کے منگیتر کو قتل کر دیا گیا۔

ذریعے نے وضاحت کی کہ "واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کی تلاش اوران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں