ویکسین نہ لگوانے والے متعدد مقامی عازمین کے حج پرمٹ منسوخ کردیے: وزارت حج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ 90 فی صد اندرون ملک سے حج کے خواہش مند عازمین نے ویکسینیشن کے لیے خصوصی احتیاطی صحت کے تقاضے پورے کیے ہیں جس کے بعد ان کی طرف سے حجاج کرام کو کوئی طبی خطرہ لاحق نہیں۔

وزارت حج نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ مملکت کے اندر سےعازمین کی ایک محدود تعداد نے ویکسین لگوانے کا عمل مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے حج پرمٹ منسوخ کر دیے گئے۔

وزارت حج نے باقی مقامی عازمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حج پرمٹ کی منسوخی سے بچنے کے لیے جلد سے جلد نیسیریا میننجائٹس کی ویکسین حاصل کریں۔

درایں اثناء سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مقدس دارالحکومت مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر حج سکیورٹی فورسز نے 7 جون کو حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان میں آٹھ سعودی رہائشی، 13 شہری اور 61 خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی سیزنل انتظامی کمیٹیوں نے 21 انتظامی فیصلے جاری کیے۔ خلاف قانون حاجی کو لے جانے والے ہر فرد کو 15 دن قید کی سزا دی جاتی ہے۔ خلاف ضابطہ حج کرنے والے کو 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جارہا ہے۔

وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور تارکین وطن سے حج کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے اور ان کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ضیوف الرحمان اپنی مناسک ادا کرنے کے دوران سلامتی، تحفظ، راحت کو حاصل کر سکیں۔ سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ پبلک سیکیورٹی اس سال حج سیزن کے دوران 140 سے زیادہ جعلی حج کمپنیوں کو بند کرنے اور ان کے عہدیداروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں