اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ کی تخت نشینی کی سلور جوبلی، عمان میں نئے ڈرون کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے اپنے آئینی اختیارات سنبھالنے کی سلور جوبلی کے موقع پر قومی تقریبات کے دوران ایک تزویراتی ہتھیار کی نمائش کی گئی۔

شاہ عبداللہ کے زمام اقتدار سنھبالنے کے بعد یہ دارالحکومت عمان میں منعقد ہونے والی پچیسیوں سالانہ تقریب ہے جس میں پہلی بار ایک ایسے جنگی ہتھیار کی نمائش کی گئی جو اردن کی دفاعی صلاحیت میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

شاہین سسٹم

قومی تقریب کے دوران شاہ عبداللہ دوم کے دور میں استعمال کیے جانے والے متعدد جدید فوجی ہتھیاروں اور آلات کی نمائش کی گئی۔

ان میں شاہین ڈرون کی نقاب کشائی بھی شامل ہے جوکہ ایک مسلح فضائی جاسوسی نظام ہے جو حال ہی میں رائل ایئر فورس میں 2024ء میں سروس میں داخل ہوا ہے۔

براہ راست نشر ہونے والی تقریب میں کنگ عبداللہ نے کہا کہ ’شاہین طیارہ مسلسل 24 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سمارٹ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مقررہ اورمتحرک اہداف سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے اردنی ریاست کے لیے ایک اسٹریٹجک ہتھیار سمجھا جاتا ہے‘۔

شاہی خطاب

تقریب کے دوران اردنی بادشاہ نے اردنی عوام سے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اردنی عوام جو ان کے لیے ایک خاندان کی طرح ہیں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آج میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، میرے لیے عزم اور امید کےساتھ میرے لیے محبت اور طاقت کا باعث ہیں۔ میں ایک آپ کے لیے وطن عزیز اردن کو ایک ایسا ملک بنانا چاہتا ہوں جو آزاد، پیارا، سخی، پرامن ، مطمئن ہو اور محفوظ ہو‘۔

شاہ عبداللہ نے کہا کہ کہ پچیس سال سے جب میں نے اس ملک کی خدمت کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اردن اپنی سرزمین اور اس کے عوام کے لیے عزیز تر ہے میں اس میں مرد وخواتین اور نوجوانوں کو بلند عزائم ، اعلیٰ امنگوں اور مستند اقدار کے ساتھ دیکھتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ان میں اس سپاہی کی ہمت دیکھ رہا ہوں جو ایک ماں اور اس کے بچوں کی حفاظت میں مدد کے لیے سرحد پر پہنچ گیا۔ اس ڈاکٹر کی انسانیت جس نے ایک لمحے کے لیے بھی اپنے بھائیوں کی مدد کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ بمباری اور لڑائیوں کے درمیان بھی وہ فراخ دلی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے‘۔

’میں ایک استاد کا اخلاص دیکھتا ہوں جس نے ایک نسل کی تعمیر کے لیے بہترین پیغام دیا اور ایک نوجوان کا عزم جس نے پہل کی اور قوم کی تعمیر کے لیے کام کیا‘۔

3,200 اہلکار اور 156 گاڑیاں

اردنی آرٹلری کور کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نصر الجوارنہ نے انکشاف کیا کہ شاہ عبداللہ دوم کی سلور جوبلی اور اپنے آئینی اختیارات سنبھالنے کے موقع پر ہونے والی سرکاری تقریب میں فوجی پریڈ میں 3,200 افسران اور دیگر رینک کے اہلکار شرکت کریں گے۔

الجوارنہ نے کہا کہ فوجی پریڈ میں 156 فوجی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کی شرکت کا انتظام اور تربیت ریہرسل اور متعدد کوآرڈینیشن میٹنگز کے ذریعے کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکت کرنے والے میکانزم سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ عبداللہ کے آئینی اختیارات سنبھالنے کے بعد سے 25 سال کے عرصے کے دوران اردنی مسلح افواج زیادہ جدید اور ترقی یافتہ ہتھیاروں سے لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدیدیت میں انسانی کیڈرز، ہتھیاروں اور آلات کی بحالی شامل ہے جو اس عرصے کے دوران سروس میں داخل ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں