سلطنتِ اردن کی 25 سالہ تقریبات، حاملہ شہزادی رجوۃ نے سعودی ڈیزائنر کالباس زیبِ تن کیا

شاہ عبداللہ دوم کی تخت نشینی کے 25 سال مکمل، ہونیدا سیرافی نے خاص موقع کے لیے لباس تیار کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی اہلیہ شہزادی رجوۃ الحسین نے اپنے آبائی ملک سعودی عرب کو گویا خراجِ عقیدت پیش کیا جب انہوں نے شاہ عبداللہ کی 25 سالہ کی تقریبات میں سعودی ڈیزائنر ہونیدا سیرافی کا تیار کردہ گاؤن زیبِ تن کیا۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی شہزادی نے دستی کشیدہ کاری والے سرخ گاؤن میں اپنے شکم کا ابھار دکھایا جو خاص طور پر اس موقع کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ڈیزائنر نے لباس کی ایک ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ کے عنوان میں انکشاف کیا، "ہاؤس آف ہونیدا کو ہاشمی سلطنتِ اردن کی 25ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہمیں شہزادی حضور رجوۃ الحسین کے لیے فرمائشی شاہانہ انداز کے لباس کی نقاب کشائی کرنے پر فخر ہے جو اس تاریخی موقع پر پہننے کے لیے خاص طور پر ہونیدا سیرافی نے ڈیزائن کیا اور اردنی کاریگروں کے ہنر مند ہاتھوں نے تیار کیا ہے۔"

انہوں نے پوسٹ کے عنوان میں مزید کہا، "شہزادی رجوۃ الحسین کے لیے ڈیزائننگ ہمیں بے پناہ فخر اور خوشی سے معمور کر دیتی ہے۔ ہونیدا کے ذریعے ہم خود کو قوم کے ماضی، حال اور مستقبل سے وابستہ کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کی بھرپور داستان میں غرق کر لیتے ہیں۔"

اردن میں اتوار کے روز شاہ عبداللہ دوم کی تخت نشینی کے 25 سال مکمل ہو گئے۔

ملکہ رانیہ اور اردن کے شاہی خاندان کے کئی دیگر افراد کے ساتھ ملک کے ممتاز حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں