خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت عازمین حج کو چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے حج سیزن کے عروج پر بیرون ملک سے آنےوالے عازمین حج کوان کی قیام گاہوں سے مسجد حرام تک چوبیس گھنٹے آمد ورفت کے لیے ٹرانسپورٹ بسوں کی سہولت فراہم کی ہے۔

مملکت کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کی طرف سے حج، عمرہ اور زیارت کے لیےخادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 24 گھنٹے کی "فریکوئنسی ٹرانسپورٹیشن" سروس موجود ہے۔ پروگرام کے تحت عازمین کو ان کی رہائش گاہوں سے مسجد حرام تک آمد ورفت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین کے لیے لگا تار بس سروس کی فراہمی کا مقصد عازمین کو مسجد حرام اور اپنی قیام گاہوں میں آنے جانے میں سہولت فراہم کرنا اور سڑکوں پر رش کم کرنا ہے۔

خادم حرمین شریفین ضیوف الرحمان پروگرام کے تحت عازمین حج نے مسجد حرام تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے فراہم کردہ بس سروس پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں