راہداریوں کھولنے کے لیے سلامتی کونسل اسرائیل پر دباؤ ڈالے : محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی اتھاررٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل پر زمینی راہداریاں کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے اور غزہ میں امدادی سامان کی منتقلی ممکن بنائے۔

محمود عباس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ' یہ سلامتی کونسل اور بین لاقوامی برادری کے تمام فریقوں پر فرض ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے لیے کوشش کریں ۔ نیز اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ غزہ پٹی میں داخل ہونے والی تمام راہداریاں کھولے۔

ان کا کہنا تھا تمام راہداریاں کھول کر نئی حکومت کے حوالے کی جائیں۔ تاکہ نئی حکومت لوگوں تک امدادی سامان اور ادویات کی ترسیل ممکن بنا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں