شام اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور ایک فوجی ذرائع نے اعلان کیا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب لبنان اور شام کی سرحد پر الگ الگ واقعات میں حزب اللہ کے تین جنگجوؤں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ٹرکوں کا ایک قافلہ پڑوسی ملک شام لبنان داخل ہو رہا تھا۔

غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کےدرمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوتا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے لبنان کے ساتھ قصیر سرحد کے قریب علاقے میں ٹرکوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جب قافلہ شام سے لبنان کی طرف جا رہا تھا۔ اس حملے میں 5 افراد کی موت ہوئی جن میں سے تین شامی شہریت کے ہیں اور حزب اللہ کے جنگجو ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ دو دیگر لاپتہ ہیں۔

آبزرویٹری نے مزید کہا کہ "اس کے متوازی طور پراسرائیلی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کے فضائی دفاعی میزائل داغے گئے تھے"۔

ایک فوجی ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ "اسرائیل کے نو میزائلوں سے کم از کم تین حزب اللہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں