عازمین حج کی مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ سفرکے لیے فول پروف ٹرانسپورٹ سروس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مدینہ منورہ سے عازمین حج کی مکہ معظمہ سفر کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے سرکاری اداروں اور متعلقہ ایجنسیوں نے اپنا فیلڈ ورک تیز کر دیا ہے۔ میقات ذوالخلیفہ اور دوسرے مقامات سے بسوں کے ذریعے عازمین کو مکہ معظمہ تک پہنچا یا جا سکے۔ اس سلسلے میں عازمین حج کی آمد ورفت کے مصروف دنوں میں عازمین کو چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

آج منگل کو مدینہ منورہ میں ہجرت کے راستے پر حجاج کی نقل و حمل کا کام سکیورٹی اور صحت کی خدمات، فیلڈ گائیڈنس اور بس گائیڈنس سروسز کے نظام کو فعال کیا گیا ہے تاکہ حجاج کی مکہ میں نقل و حرکت اور نقل و حمل کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ عازمین کی نقل وحرکت کے حوالے سے سعودی عرب کے تمام متعلقہ اداروں کا ایک دوسرے کو تعاون حاصل ہے۔

مدینہ منورہ میں جنرل آٹوموبائل سنڈیکیٹ برانچ کے ڈائریکٹر مازن ثروت نے’ایس پی اے‘ کو بتایا یونین نے اپنے تمام کیڈرز اور میکانزم کے ساتھ ابتدائی تیاری جنگی بنیادوں پر مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ ضیوف الرحمان کو ان کے ایمانی سفر پر مقدس مقامات تک پہنچانے والی بسوں کی تیارہ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کو جوڑنے والی حجرہ روڈ کے ساتھ ساتھ فیلڈ ٹیموں اور موبائل مینٹیننس ورکشاپس کی تیاری اور عازمین کی نقل و حمل میں آسانی کی نگرانی کے لیے امدادی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ثروت نے کہاکہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہونے کے لیے 1,700 سے زیادہ بسوں کو تمام سہولیات سے آراستہ کیا گیا۔ تمام بسوں کا تکنیکی طور پر ایک خصوصی تکنیکی ٹیم کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں