غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 37,164 تک پہنچ گئی: وزارتِ صحت

زخمیوں کی تعداد 84,800 سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی وزارتِ صحت نے منگل کو بتایا کہ آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری حماس-اسرائیل جنگ میں علاقے میں کم از کم 37,164 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 40 اموات شامل ہیں۔ نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 84,832 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں