مملکت میں نجی شعبے کے ملازمین پر 15 جون سے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے سنیچر 15 جون سے 15 ستمبر تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہو گی‘۔

دوپہر 12 سے سہ پہر تین بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر یہ پابندی تین ماہ کے لیے عائد رہے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سلامتی اور صحت کو یقینی بنانا، دوران ملازمت جان کے تحفظ اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے.'

وزارت نے آجروں سے کہا کہ 'وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے بچایا جا سکے.'

واضح رہے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں