حج 1445

مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں بغیر پرمٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیور کو چھ ماہ قید اور گاڑی میں سوار ہر شخص پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ آج منگل سے 13 ذو الحجہ تک غیر اجازت یافتہ گاڑیوں کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی ہے۔

محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی عازمین کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش سنگین جرم ہے۔ ایسا کرنے پر ڈرائیور کو چھ ماہ قید اور گاڑی میں سوار ہر شخص پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہو سکتا ہے‘۔

’علاوہ ازیں گاڑی ضبط ہوجائے گی جبکہ غیر ملکی ڈرائیور ہوگا تو سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد اسے ملک سے بے دخل کر کے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا‘۔

محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر یا مرکزی علاقے میں یا مشاعر مقدسہ میں کوئی بھی شخص گرفتار ہوا تو اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں