کویتی ولی عہد کا دورہ ریاض، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے ولی عہد الشیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ آج منگل کو سعودی عرب پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کویت کا ولی عہد منتخب ہونے کے بعد شہزادہ الشیخ صباح خالد الصباح کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ حال ہی میں برادر ریاست کویت کےولی عہد مقرر کیے گئے تھے۔

کویتی نیوز ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق سعودی عرب اور کویت کےدرمیان سربراہان مملکت اور اعلیٰ عہدیداروں کے دوروں کی طویل تاریخ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 130 سال پرمحیط ہے۔

اسی دیرینہ تعلق اور بھائی چارے میں گندھے رشتے کے تحت سنہ 2018ء سعودی ۔ کویتی رابطہ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کونسل کے قیام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور کویتی فرمانروا الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا کلیدی کردار تھا۔

سعودی عرب اور کویت کے باہمی تعلقات 1891ء سے چلے آ رہے ہیں۔ اس وقت امام عبدالرحمان بن فیصل اور اور ان کے فرزند جو بعد میں مملکت سعودی عرب کے بانی بنے شاہ عبدالعزیز آل سعود کویت کے مہمان رہے۔ شاہ عبدالعزیز 1902ء میں ریاض واپس آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں