اسرائیل نے واشنگٹن سے 25 ایف 15 ایکس طیارے خریدنے کی باضابطہ درخواست دیدی

طیاروں کی درست تعداد اور قیمت کا ابتدائی جائزہ لیا جائے گا، تل ابیب کو طیارے 2028 تک ملنے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکہ کو ایک سرکاری خط بھیجا اور اس میں اس نے 25 جدید ایف 15 ایکس لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست کردی تھی۔

’’بریکنگ ڈیفنس‘‘ نیوز میگزین نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت دفاع نے پہلے ابتدائی مرحلے میں گزشتہ ہفتے امریکہ کو ایک باضابطہ درخواست بھیجی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات بوئنگ کے تیار کردہ طیاروں کی صحیح تعداد اور اس کی قیمت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کو سب سے پہلے نئے طیارے 2028 میں ملیں گے، تاہم وہ اس سلسلہ میں تیزی سے طیاروں کی سپردی کے لیے دباؤ ڈالے گا۔ تل ابیب 25 طیاروں کے ابتدائی آرڈر کو دوگنا کرنے کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا فیصلہ ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور ماسکو کی جانب سے ایران کو جدید ایس 400 طیارہ شکن دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق خدشات کی وجہ سے زیادہ فوری نوعیت کا ہو گیا ہے۔

ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا بڑا مشن

ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے سبکدوش ہونے والے چیف آف سٹاف ایویو کوچاوی نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ ایران اسرائیلی فوج کا بنیادی مرکز تھا۔ اسرائیلی فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی تھی کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے از خود اقدام کر نے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ کوچاوی نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملہ فوج کو درپیش اہم اور بڑا مشن تھا ۔ انہوں نے عزم کااظہار کیا تھا کہ حکم ملے تو وہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

ایف 15 ایکس لڑاکا طیارے کے فائدے

بریکنگ ڈیفنس میگزین کے مطابق اسرائیلی فوج اب اپنے موجودہ بیڑے میں ایف 15 ایکس طیارے شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس طیارے میں اس قسم کا بھاری ہتھیار لے جایا جا سکتا ہے جس کی اسرائیل کو ایران کے جوہری مقامات میں گھسنے کے لیے ضرورت ہو گی۔ ایران کے زیادہ تر جوہری مقامات زمین کے اندر گہرائی میں دفن ہیں۔

کمپنی ’’بوئنگ‘‘ نے وضاحت کی ہے کہ ایف 15 ایکس اپنی کلاس کا ایسا طیارہ ہے جو دوسرے لڑاکا طیاروں سے زیادہ ہتھیار رکھتا ہے۔ یہ 22 فٹ لمبا اور 7 ہزار پاؤنڈ تک وزنی ہائپرسونک ہتھیار چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل نے بوئنگ کے اہم حریف لاک ہیڈ مارٹن سے ایف 16 ہنڈرڈ اور ایف 35 ففٹی طیارے خریدے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں